جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

’’پاکستان اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھے‘‘ امریکی دھمکیوں پر چین پاکستان کی حمایت میں اٹھ کھڑا ہوا،ٹرمپ کو منہ توڑ جواب

datetime 2  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ،واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)امریکہ کی پاکستان کو دھمکیوں کے بعد چین نے پاکستان کی کھل کرحمایت کا اعلان کردیا۔عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق  ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کا اعتراف کرے، پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں غیرمعمولی شراکت داری ہے، چین پاکستان کے ساتھ اپنا تعاون بڑھانے کو تیارہے، چین اور پاکستان ہرموسم اور ہروقت کے

ساتھی ہیں۔واضح رہے کہ آج ہی وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکہ کا پاکستان کو 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے تعاون کا جائزہ لے رہی ہے ٗمذکورہ عہدیدار کاکہنا تھاکہ صدر یہ بات واضح کرچکے ہیں کہ امریکہ پاکستان سے اپنی سرزمین پر دہشت گردوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی توقع رکھتا ہے اور جنوبی ایشیاء سے متعلق حکمت عملی میں پاکستان کا کردار ہمارے تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریگا جس میں مستقبل کی سیکیورٹی معاونت بھی شامل ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ نے گزشتہ 15 برسوں میں اسلام آباد کو بے وقوفوں کی طرح 33 ارب ڈالر امداد کی مد میں دئیے تاہم بدلے میں جھوٹ اور دھوکہ ملا۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ امریکا نے گزشتہ 15 برس میں بے وقوفوں کی طرح پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد کی مد میں دئیے اور انہوں نے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…