راولپنڈی(آن لائن)پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ امریکا بار بار پاکستان پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام لگاتا ہے حالانکہ پاکستان دہشتگردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں کررہا ہے۔منگل کے روز پاکستان کی عسکری قیادت نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئیٹ پر بھرپورردعمل دیا ۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ یہ جنگ ہماری نہیں پھربھی ہم نے لڑی ،دہشتگردی کیخلاف پاکستان نے70
ہزار جانوں کی قربانیاں دیں لیکن امریکا کے مطالبات بڑھتے ہی جارہے ہیں۔پاک فوج پہلے ہی واضح کرچکی ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ پیسوں کیلئے نہیں لڑی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دوستوں کے ساتھ مل کرکام کرناچاہتے ہیں لیکن بس اب بہت ہوچکا،امریکا پاکستان سے ڈو مور چاہتا ہے لیکن ہمارا جواب نو مور ہے۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کہہ چکے ہیں پاکستان میں دہشتگردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔