اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر الزامات کے بعد امریکہ نے پاکستان کی 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی فوجی امداد روک لی ۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 1.1 ارب ڈالر ملٹری اسسٹینس پروگرام کا حصہ ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق پاکستان کی فوجی امداد دہشتگردوں کے خلاففیصلہ کن آپریشن تک روکی گئی ہے ۔ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کا دارومدار جنوبی ایشیا میں امریکی اسٹریٹجی کی حمایت پر ہے۔ واضح رہے وائٹ ہاؤس کی جانب سے
یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا نے گزشتہ 15 برسوں میں اسلام آباد کو احمقوں کی طرح 33 ارب ڈالر امداد کی مد میں دیے لیکن بدلے میں جھوٹ اور دھوکہ ملا۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ ‘امریکا نے گزشتہ 15 برس میں احمقوں کی طرح پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد کی مد میں دیے اور انہوں نے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا۔