پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

مودی کے غنڈے آپے سے باہر،انتہا پسندوں کا مسجد پر حملہ، موذن شہید ، مسجدکی بے حرمتی ، قرآن کے پارے بھی جلا دیئے ، مسلمانوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی

datetime 31  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مودی سرکار انتہا پسند ہندؤں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام کو روکوانے میں ناکام ہوگئی ،ریاست آندھرا پردیش میں انتہا پسندوں نے مسجد پر حملہ کرکے موذن کوشہید کردیا جبکہ شرپسندوں نے مسجدکی بے حرمتی کرتے ہوئے قرآن کے پارے بھی جلا دیئے جس پر علاقے کے مسلمانوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق فرقہ پرستی کا شکار ریاست آندھرا پردیش

کے شہر راجمندری سے 10کلو میٹر دور گاوں تالہ چیرو میں واقع مسجد نورانی کے موذن محمد فاروق کو انتہا پسندوں نے گزشتہ رات مسجد پر حملہ کرکے شہید کردیا ۔ ان کا تعلق بہار سے تھا ۔وہ انتہائی خلیق اور نیک دل انسان تھے ۔ شرپسندوں نے مسجدکی بے حرمتی کرتے ہوئے قرآن کے پارے بھی جلا دیئے۔ علاقے کے مسلمانوں نے اس واقعہ پر سخت غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے راستہ روک کر احتجاجی مظاہر ہ کیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔ پولیس نے یقین دلایا کہ قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔دوسری جانب آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرابابو نائیڈو نے راجمندری میں موذن کے قتل کی واردات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ اس واردات میں ملوث ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے محمد فاروق 3ماہ سے مسجد میں موذن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے ۔ شرپسندوں نے مسجد میں داخل ہوکر قتل کردیا۔ اس ودارت میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائیگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی پی کو اس واقعہ کی تمام پہلووں سے چھان بین کی ہدایت دیدی گئی ہے۔ مودی سرکار انتہا پسند ہندؤں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام کو روکوانے میں ناکام ہوگئی ،ریاست آندھرا پردیش میں انتہا پسند وں نے مسجد پر حملہ کرکے موذن کوشہید کردیا جبکہ شرپسندوں نے مسجدکی بے حرمتی کرتے ہوئے قرآن کے پارے بھی جلا دیئے جس پر علاقے کے مسلمانوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…