لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگی سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری ایک جیسے کٹھ پتلی ہیں جو اشاروں پر سیاست کرتے ہیں ‘نوازشر یف کا احتساب نہیں بلکہ اس کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے مگر نوازشر یف کو قوم کے دلوں سے نکالنے کی سازشیں اور کوشش کر نیوالے فلاپ ہی ہوں گے ‘احتساب سب کا اور بلا امتیاز ہونا چاہئے تب احتساب کا فائدہ ہوتا ہے اور یہ ملک جمہوری عمل
سے مستحکم ہوگا‘مجھے یقین ہے تمام سازشیں ناکام ہوں گے اور ملک میں عام انتخابات بر وقت ہی ہوجائیں گے ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ شفافیت اور احتساب میں کوئی قباحت نہیں مگر ذاتیات پر اتر آنا یا اختیارات سے تجاوز کسی صورت ملکی مفاد میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل کو جب بھی ڈی ریل کیا گیا ملک کو بیجا نقصانات کا سامنا کرنا پڑا جس کے سبب ملک آج تک ترقی کی راہ پر درست انداز میں نہیں چل سکا ہمیں ملکی مفادات کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے مگر افسوس کہ ہم اس طرف نہیں آ رہے ۔ احتساب سب کا اور بلا امتیاز ہونا چاہئے تب احتساب کا فائدہ ہوتا ہے اور یہ ملک جمہوری عمل سے مستحکم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قوم دیکھ رہی ہے کون سے وہ سیاسی اور دیگر لوگ ہیں جو نوازشر یف کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔ مسلم لیگی سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری ایک جیسے کٹھ پتلی ہیں جو اشاروں پر سیاست کرتے ہیں ‘نوازشر یف کا احتساب نہیں بلکہ اس کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے مگر نوازشر یف کو قوم کے دلوں سے نکالنے کی سازشیں اور کوشش کر نیوالے فلاپ ہی ہوں گے ‘احتساب سب کا اور بلا امتیاز ہونا چاہئے تب احتساب کا فائدہ ہوتا ہے اور یہ ملک جمہوری عمل سے مستحکم ہوگا‘مجھے یقین ہے تمام سازشیں ناکام ہوں گے اور ملک میں عام انتخابات بر وقت ہی ہوجائیں گے ۔