اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کی کمپنی میں ملازم محمد صفدر سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن صفدر نہیں ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کی دبئی میں کمپنی ایچ ڈی ایس میں کلینر کی ملازمت کرنے والا
محمد صفدر خانیوال کا رہائشی ہے اور2016 سے ایچ ڈی ایس ٹاور میں بطور کلینر کام کر رہا ہے۔ عمران خان نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کرکے دعویٰ کیا تھا کہ کیپٹن صفدر علی ڈار کی کمپنی میں ملازم ہیں، عمران خان نے اپنی پریس کانفرنس میں دستاویزات بھی پیش کی تھیں۔