اسلام آباد(آن لائن )جی ایچ کیو نے بھی تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ تعلیمی اداروں سمیت عام گلی محلوں میں منشیات کا کاروبارقوم کے لیے زہر قاتل ہے۔ وزارت داخلہ نے وفاقی پولیس کو فوری کارروائی کرنے کے احکامات دیدیے ہیں ،جس پرسی آئی اے نے ہونہار ٹیم تیار کر کے تعلیمی اداروں سمیت
گلی محلوں میں منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف اپریشن کرنے کا پلان ترتیب دیدیا ہے ۔انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزارت داخلہ کو جی ایچ کیو سے ایک رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں سمیت گلی محلوں میں منشیات کا کاروبار کرنے والے نئی نسل کے لیے زہر قاتل ہے اور انکے خلاف بے رحم اپریشن کیا جائے ،وزارت داخلہ نے رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے خفیہ اداروں کی رپورٹ آئی جی اسلام آباد سے ملک بھر کے ہوم سیکرٹریز اور وزراء داخلہ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر منشیات کے خاتمہ کے لیے متحرک اور کامیاب اپریشن کیا جائے ۔اسلام آباد پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ اداروں کی رپورٹ کے پیش نظر سی آئی اے نے چھوٹے منشیات فروشوں سمیت بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنے لیے ایک پاورفل اپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔