لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف جنت البقیع میں نعرے لگ گئے، تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ گزشتہ روز شہباز شریف جنت البقیع گئے تو لوگوں نے ان کے خلاف اتنے نعرے لگائے کہ وہ جنت البقیع کے دروازے سے ہی واپس لوٹ گئے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں خطاب کے دوران انہوں نے
کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے خون کی وجہ سے شریف برادران کی دنیا بھر میں رسوائی ہوئی، یہ دونوں کعبہ کے صحن اور مسجد نبوی میں بھی نہیں جا سکتے۔ اس موقع پر طاہر القادری نے کہا کہ کل ایک شخص نے مدینہ سے فون کرکے مجھے بتایا کہ نماز جمعہ کے بعد شام کو جنت البقیع جانے کے لیے شہباز شریف دو بار نکلے تو وہاں موجود لوگوں نے چور، چور اور قاتل، قاتل اعلیٰ کے نعرے لگائے، ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اس شخص نے بتایا کہ اس موقع پر وہاں موجود سعودی پولیس اہلکار ہنس رہے تھے اورکسی نے نعرے لگانے والوں کو نہیں روکا حتیٰ کہ جب شہباز شریف جنت البقیع کے دروازے پر پہنچے تو اہلکاروں نے شیڈول سے ہٹ کر دروازہ کھولا مگر شہباز شریف لوگوں کے نعروں کی وجہ سے اندر نہ جا سکے اور انہیں واپس جانا پڑا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف جنت البقیع میں نعرے لگ گئے، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ گزشتہ روز شہباز شریف جنت البقیع گئے تو لوگوں نے ان کے خلاف اتنے نعرے لگائے کہ وہ جنت البقیع کے دروازے سے ہی واپس لوٹ گئے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے خون کی وجہ سے شریف برادران کی دنیا بھر میں رسوائی ہوئی، یہ دونوں کعبہ کے صحن اور مسجد نبوی میں بھی نہیں جا سکتے۔