منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

انا للہ و انا الیہ راجعون، پاک فوج کے سابق جنرل راولپنڈی میں جاں بحق

datetime 30  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) خالد شمیم وائیں چکری کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق جے سی ایس سی جنرل (ر) خالد شمیم وائیں اپنے پیٹے اور دوست کے ہمراہ راولپنڈی سے لاہور جارہے تھے کہ لاہور ٗ اسلام آباد موٹر وے پر چکری انٹر چینج کے مقام پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔اس حوالے سے ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ خالد شمیم وائیں کا بیٹا،

ڈرائیور اور قریبی دوست زبیر بھی شدید زخمی ہوئے تھے۔ترجمان موٹر وے نے بتایا کہ جنرل (ر) خالد شمیم وائیں کو دیگر افراد کے ساتھ زخمی حالت میں سی ایم ایچ ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔موٹروے پولیس کے مطابق ان کی گاڑی کی رفتار تیز تھی اور اچانک گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے حادثہ پیش آیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے بھی جنرل (ر) خالد شمیم کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی ۔سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے جنرل خالد شمیم وائیں نے ابتدائی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی اور 1972 میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔وہ انفنٹری کمانڈر سے کور کمانڈر تک مختلف عہدوں پر 9 سال بلوچستان میں تعینات رہے ٗان کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ انہیں بلوچستان کے بارے میں وسیع معلومات تھیں۔خالد شمیم وائیں کو 2010 میں فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر کیا گیا تھا، وہ 7 اکتوبر 2013 تک چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…