جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

حسن نواز کے بچوں کی تصاویر کھینچنے کا معاملہ طول پکڑ گیا، جس نوجوان نے یہ حرکت کہ لندن پولیس نے اس کیساتھ کیا کیا،تفصیلات جاری

datetime 30  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آن لائن)میٹروپولیٹن پولیس نے ایک پاکستانی نوجوان کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اس نے نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے بچوں کی تصاویر کھینچنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے اور اسے جیل بھی جانا پڑسکتا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق یہ انتباہ حسن نواز کے 5 اور 10 سالہ بچوں کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد دیا گیا ہے۔بچوں کی تصاویر 6 اگست 2017 کو آن لائن پوسٹ کی گئی تھیں، جس کے بعد حسن نواز کی

جانب سے ملینرز وے لوٹن کے رہائشی شہباز ایوب قریشی کے خلاف شکایت درج کرائی گئی، جس پر پولیس کی کارروائی کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ شکایت کے مطابق شہباز ایوب قریشی نے حسن نواز کے بیٹوں کی تصاویر اْس وقت لی تھیں جب حسن نواز موریسن سپر مارکیٹ میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ شاپنگ کررہے تھے۔بعد میں یہ تصاویر سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ کردی گئیں، یہ تصاویر کم از کم 2 ٹیلی ویژن چینلز اور سوشل میڈیا کے درجنوں اکاؤنٹس پر بچوں کے والدین کی اجازت کے بغیر نشر کردی گئیں، جو کہ انگلینڈ اور ویلز میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے تحفظ کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔ ابتدا میں بات چیت دوستانہ تھی لیکن 10 سیکنڈ بعد ہی ایوب قریشی نے حسن نواز سے بدتمیزی شروع کردی اور ان کی تصاویر بنالیں اور ایسی جگہ غائب ہوگیا جہاں عملہ ہی جاسکتاتھا۔بعدازاں سوشل میڈیا پر بچوں کی فوٹیج دیکھنے کے بعد حسن نواز نے پولیس کواطلاع دی جس میں بچوں اور خود حسن نواز کے اپنے بارے میں بھی تشویش کااظہار کیا گیا۔پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سپر مارکیٹ میں نجی شاپنگ کے دوران حسن نواز بجا طور پر اپنی پرائیویسی کی توقع رکھتے تھے اور انھیں اس بات کی کوئی توقع نہیں تھی کہ فلم ریکارڈنگ کی جائے گی اور آن لائن شائع کردی

جائے گی جبکہ بچوں کی تصاویر بنانے پر ہراسمنٹ ایکٹ 1998کے تحت مجرمانہ کارروائی ہوسکتی ہے اور اس پر سرسری سماعت پر سزا دی جاسکتی ہے۔دوسری جانب شہباز قریشی نے حکام کو تحریری یقین دہانی کرائی ہے جس میں تصدیق کی گئی ہے کہ حسن نواز کے بچوں کی فوٹیج ان کے والدین کی مرضی کے بغیر شائع کرنا غلط ہے اور ہوسکتا ہے کہ یہ انگلینڈ اور ویلز کے قانون کے خلاف بھی ہو۔شہباز قریشی کا کہنا تھا،’میں حسن نواز

اور ان کی فیملی کے کسی فرد سے رابطہ کرنے کی کوشش نہیں کروں گا اور میں اپنے اس عمل پر حسن نواز اور ان کی فیملی سے معذرت خواہ ہوں۔شہباز ایوب قریشی نے کہا کہ اس نے جان بوجھ کر حسن نواز کے بچوں کی ان کے والدین کی مرضی کے بغیر تصاویر بنائی تھیں اور انھیں سوشل میڈیا پر جاری کیا تھا۔ان کا کہنا تھامجھے معلوم نہیں تھا کہ یہ غیر قانونی کام تھا، میں نے اپنے سوشل میڈیا سے فوٹیج فوری طور پر ہٹادی ہیں اور کم وبیش ایک

درجن ویب سائٹ سے رابطہ کرکے ان بچوں کی فوٹیج کو ہٹانے کو کہا ہے۔ مجھے اعتراف ہے کہ میرا یہ عمل غلط تھا اور میں نے اس سے سبق سیکھ لیا ہے۔ دوسری جانب حسن نواز نے کہا کہ شہباز قریشی کی تحریری معافی کے بعد کوئی ذاتی رنجش نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیکڑوں بار میری ویڈیو بنائی گئی اور مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن بچوں کو عوام کی نظروں اور سیاست کی لڑائی سے دور رہنا چاہیے،حسن نواز کا مزید کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ کونسل سکولوں کو چلانے اور بچوں کی بہبود کی ذمیدار ہے اور ان کے بچوں کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوکل گورنمنٹ نے بھی تشویش کا اظہار کیا ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…