ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

این آر او کی باتوں کا ڈراپ سین، شہباز شریف کو لے جانیوالا طیارہ سعودی ایجنسی کا تھا، گرفتار شہزادے اپنے ساتھ ’’شریفوں‘‘ کو بھی لے ڈوبے، چونکا دینے والے انکشافات

datetime 29  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ظفر علی شاہ نے کہا کہ کوئی این آر او نہیں ہو رہا ہے بلکہ شریف خاندان دلدل میں پھنستا جا رہا ہے، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کی میزبان نے کہا کہ سعودی عرب سے طیارہ آیا اور شہباز شریف کو لے کر سعودی عرب چلا گیا یہ باتیں تو ہو ہی رہی ہیں مگر اخبارات کی ہیڈ لائنز کے مطابق شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب سے متعلق جب مشاہد اللہ اور رانا ثنا اللہ سے

پوچھا گیا تو وہ کافی پر امید اور خوش تھے اور انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے لیے اچھی خبر آ رہی ہے تو ہم نے سوچا کہ آپ سے پوچھا جائے کہ کیا اچھی خبر آ رہی ہے؟ جس کے جواب میں میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما ظفر علی شاہ نے کہا کہ اگر خبر کی بات ہے تو میں اس معاملے میں بڑا کلئیر ہوں کہ این آر او والی بات سرے سے ہی نہیں ہے، بلکہ اُلٹا شریف خاندان کے لوگ دلدل میں پھنستے جا رہے ہیں۔ آپ کو علم ہے بلکہ پوری دنیا کو علم ہے کہ سعودی عرب میں پچھلے دنوں تبدیلیاں ہوئیں اور وہاں سے کرپشن کے سلسلے میں شہزادوں کی ایک بہت بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ شہزادوں سے کرپشن کی تفتیش کے دوران کچھ باتیں سامنے آئی ہیں۔ وہاں کے شہزادوں نے اپنے دفاع میں کہا ہے کہ ہمارا کاروباری شراکت پاکستان کے ایک سرمایہ دار خاندان کے ساتھ ہے، ظفر علی شاہ نے کہا کہ اسی تفتیش کے سلسلے میں سعودی عرب کی ایجنسیاں طیارہ لے کر آئیں اور اپنے ساتھ شہباز شریف کو لے گئیں کیونکہ شہباز شریف سے اس بات کی چھان بین ہونی ہے، جہاں تک این آر او کی بات ہے تو میری اطلاع کے مطابق این آر او نہیں بن رہا ہے۔ میرا نقطہ نظر یہ ہے کہ کوئی این آر او نہیں بن رہا لیکن میری رائے غلط بھی ہو سکتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما ظفر علی شاہ نے کہا کہ اگر خبر کی بات ہے تو میں اس معاملے میں بڑا کلئیر ہوں کہ این آر او والی بات سرے سے ہی نہیں ہے، بلکہ اُلٹا شریف خاندان کے لوگ دلدل میں پھنستے جا رہے ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…