اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

امریکہ اور سعودی عرب کیوں نہیں چاہتے کہ عمران خان پاکستان کے وزیراعظم بنیں، اسٹیبلشمنٹ بھی خلاف، ان کے بارے سب میں کیا تاثر پایا جاتا ہے؟ چونکا دینے والے انکشافات

datetime 29  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے کہا کہ شہباز شریف کی سعودی عرب جاتے وقت خوشی دیکھنے کے قابل تھی، ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے رؤف کلاسرا نے کہا کہ ہمارے مائی باپ جو خصوصاً سعودی عرب اور امریکہ ہیں کبھی نہیں چاہیں گے کہ عمران خان وزیراعظم بنیں، سینئر صحافی نے کہا کہ اگر آپ عمران خان کے بیانات پڑھیں تو ان کے بیانات کی وجہ سے انہیں

امریکہ، سعودی اور نہ ہی ہماری اسٹیبلشمنٹ برداشت کر سکتی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان کے بارے میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ وہ کسی کی سنتے نہیں اور ملک بغیر سنے نہیں چلتا۔ عمران خان ایماندار ہوں گے، ہم سب ان کی عزت کرتے ہیں لیکن جیسے ہی عمران خان خارجہ پالیسی پر یہ کہتے ہیں کہ میں کسی کی نہیں سنوں گا تو پھر پوری دنیا میں گھنٹیاں بجنا شروع ہو جاتی ہیں اور وہ یہ بات سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ ایسا آدمی ایک نیوکلیئر طاقت رکھنے والے ملک کا وزیراعظم بن جائے تو کیا ہو گا۔ سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے شریف خاندان کے این آر او پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے جہاز کی شکل میں ڈرائیور کے ساتھ ایک رائل ٹیکسی بھیجی گئی، اس سے پہلے شہباز شریف کسی کو ایک انگل سلام نہیں کرتے تھے لیکن سعودی عرب جانے کی خوشی میں وہ ایک ایک کو بھاگ بھاگ کر سلام کر رہے تھے۔ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کو شہباز شریف سوٹ کرتا ہے، عمران خان پر بھی دباؤ رکھا جائے تاکہ کوئی لشکر یہاں آ کر ڈیرہ نہ ڈال لے، عمران خان پر شہباز شریف کا دباؤ رکھا جائے اور شہباز شریف یا نواز شریف پر عمران خان کا دباؤ رکھا جائے، ایک عدد بندہ آپ نے دباؤ کے لیے رکھنا ہے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے کہا کہ شہباز شریف کی سعودی عرب جاتے وقت خوشی دیکھنے کے قابل تھی، سعودی عرب اور امریکہ ہیں کبھی نہیں چاہیں گے کہ عمران خان وزیراعظم بنیں

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…