منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ٹرمپ کے داماد نے سعودی بادشاہ سے شہباز شریف کے بارے میں کیا سفارش کی؟ شہباز شریف کیوں سعودی عرب گئے؟ چونکا دینے والے انکشافات

datetime 29  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے کہا ہے کہ نیشنل سکیورٹی کے مشیر جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کی نواز شریف سے میٹنگ میں فوج کی طرف سے کوئی پیغام نہیں دیا گیا، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی چوہدری غلام حسین سے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان نے سوال کیا کہ میٹنگز ہو رہی ہیں ایک سعودی عرب میں ہو رہی ہے اور ایک میٹنگ یہاں ہوئی ہے،

کیا این آر او کی کوششیں ہو رہی ہیں یا ایک اور این آر او ہونے جا رہا ہے، جس کے جواب میں سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے کہا کہ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کور کمانڈر کوئٹہ رہے ہیں، آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف کے وقت بھی وزیراعظم نواز شریف ہی تھے، نواز شریف نے اپنی مرضی سے انہیں نیشنل سکیورٹی کا ایڈوائزر رکھا تھا، فوج نے انہیں متعارف نہیں کرایا، اس موقع پر سینئر صحافی نے کہا کہ ناصر جنجوعہ فوج کا کوئی میسج لے کر نہیں آئے تھے، اس ملاقات میں نواز شریف کے علاوہ وہاں ان کی صاحبزادیمریم نواز، عرفان صدیقی اور مریم نواز کے ایک نئے قریبی عزیز بھی موجود تھے، اس میٹنگ میں تحریک عدل کے متعلق بات ہوئی ہے، اس کے علاوہ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ میاں شہباز شریف جو سعودی عرب گئے ہیں اگر وہ اپنے دورہ میں کامیاب ہو جاتے ہیں، ان کی کامیابی یہ ہے کہ ان کی کسی طریقے سے معافی تلافی ہو جائے، مقدموں سے جان چھوٹ جائے اور جو ن لیگ نے انہیں وزیراعظم کا امیدوار مقرر کیا ہے وہ سچ مچ میں وزیراعظم بن جائیں، شہباز شریف کو تین دفعہ وزیراعظم بنانے کا کہا گیا لیکن انہیں نہیں بنایا گیا، پروگرام کے میزبان نے سوال کیا کہ ان ملاقاتوں میں امریکہ کا کوئی کردار ہے، جس کے جواب میں چوہدری غلام حسین نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے داماد سے محمد بن سلمان کو سفارش کروائی گئی ہے کہ ان لوگوں کی بات سنیں،

سعودی سفیر نے بھی اس لیے کہا ہے کہ ان کو بلا کر ان سے مل لیں کیونکہ شہباز شریف کو نواز شریف نے ہی وزیراعظم نامزد کیا ہے، اگرچہ اس میں کوئی سنجیدگی نہیں اور نہ ہی نوازشریف ان سے مخلص ہیں، سعودی عرب والے یہ کہتے ہیں کہ جن جن لوگوں نے شہزادوں سے مل کر کرپشن کی ہے ان لوگوں کو انہوں نے پکڑ لیا ہے اور اس کرپشن میں مزید کئی اہم خاندان شامل ہیں، ان خاندانوں میں شریف خاندان اور حریریری خاندان کے علاوہ بھی اور بھی بہت سے ہیں جن لوگوں نے ان شہزادوں سے مل کر لوٹ مار کی ہے،

سعودی عرب والوں نے ایسے لوگوں کی 10 جنوری 2018 تک لسٹ جاری کرنی ہے جنہوں نے ان سے مل کر لوٹ مار کی ہے اور اس میں وہ بتائیں گے کہ انہوں نے اتنے بلین ڈالر کی سعودی عرب میں ڈاکہ زنی کی ہے، سینئر صحافی نے کہا کہ اب یہ کہتے ہیں کہ اگر ہم وزیراعظم بن گئے تو راؤ رسم قائم رکھتے ہیں، باقی حقائق جو ہیں وہ تو وہی ہیں، ٹرمپ کی طرف سے اثر و رسوخ استعمال کیا اور سعودی عرب نے بھی سوچا کہ تین مہینہ سے ملنے کی کوشش کر رہے ہیں تو ملاقات کرنے میں کیا ہرج ہے، نوازشریف اور مریم نواز شہباز شریف کے اچانک سعودی عرب جانے پر ان سے بہت نالاں ہیں، سینئر صحافی نے کہا کہ کیونکہ وہ تو یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے پارٹی میں تو ان کا پتہ کاٹ دیا تھا، نواز شریف لوگوں نے اس میٹنگ میں اس پر غور و خوض کیا کہ اس کے نتائج کیا ہوں اور ہمارا کیا بنے گا، اہم بات یہ ہے کہ اس میٹنگ میں فوج کا کوئی پیغام نہیں دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…