بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

سائرہ نصیر کا قتل،بہو صدف نے زبان کھول دی،قتل کیوں کب اور کس وجہ سے کیاگیا،مقتولہ سے آخری جھگڑا کس بات پر ہوا؟سب کچھ بتادیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بیٹے کے ہاتھوں قتل ہونے والی سائرہ نصیر کی بہو صدف نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم نے کچھ نہیں کیا، بس غیرت کے نام پر یہ قتل ہو گیا، ہمارا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا، میرے شوہر نے ان کے سر پر ہٹ لگائی جس کی وجہ سے وہ گر گئیں، ہم نے کوشش کی انہیں اٹھانے کی مگر ان کی اس چوٹ کی وجہ سے موت واقع ہو چکی تھی، صدف نے کہا کہ میں نے اس لیے چھپایا کہ یہ میرا شوہر تھا،

جب میری ساس سائرہ نصیر فوت ہوگئی تو فہد رونے لگ گیا تھا کیونکہ ہمارا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا یہ اچانک ہو گیا، سائرہ نصیر کی بہو صدف نے کہا کہ فہد نے اپنی امی کی ننگی تصویریں دیکھیں جس کی وجہ سے فہد نے غیرت میں ایسا عمل کیا لیکن یہ غیر ارادی طور پر کیا گیا،بہو صدف نے کہا کہ ان کی والدہ کے بہت افیئر چل رہے تھے حتیٰ کہ فہد کے دوست سے بھی ان کے تعلقات تھے بلکہ اپنے داماد کے ساتھ بھی تعلقات تھے، جب فہد سے پوچھا گیا کہ آپ نے انہیں کیوں مارا جس پر اس نے کہا کہ ایک تو ان کی ضد اور دوسرا ان کا بدکردار ہونا، جس پر فہد کی بیوی نے کہا کہ اس کا قتل کا ارادہ نہیں تھا کہ بس غصے میں انہوں نے ان کے سر پر ہٹ کیا، جس سے ان کی موت واقع ہو گئی، فہد کی بیوی نے کہا کہ میری شادی کی وجہ سے ایسا نہیں ہوا ہماری شادی کو سات آٹھ ماہ ہو چکے ہیں، فہد اپنی والدہ کے ساتھ ان کے کمرے میں بیٹھا ہوا تھا اس دوران ان کی والدہ باتھ روم گئیں، ان کی والدہ سائرہ نصیر کے موبائل کا لاک کھلا ہوا تھا، فہد نے اس موقع پر اپنی والدہ کی ننگی تصویریں دیکھ لیں جس کی وجہ سے جھگڑا شروع ہوا، فہد کی بیوی نے کہا کہ اس کی ساس نے کہا کہ تم لوگ کون ہوتے ہو پوچھنے والے میرا پیسہ ہے میرا سب کچھ ہے چاہے میں دس مردوں کے ساتھ جا کر سوؤں، اب وہ اس دنیا میں ہیں نہیں اسی لیے میں آپ کے سامنے یہ بات ظاہر کر رہی ہوں، باقی لوگوں کو پولیس والوں کو بھی یہ پتہ ہے کہ وہ کیسی تھیں،

جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ نے ان کے سر پر کس چیز سے ہٹ کیا تھا تو فہد نے بتایا کہ موسلی سے والدہ کے سر پر ہٹ کیا، فہد نے کہا کہ آہستہ آہستہ بات بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک آ گئی، جس پر میں نے موسلی سے ان کے سر پر ہٹ کیا، میرا اکثر ان سے ان کے کردار کی وجہ سے جھگڑا رہتا تھا، فہد سے جب سوال کیا گیا کہ آپ کی والدہ کا کردار آپ کو اچانک سے نظر آ گیا پہلے سے آپ کو نہیں پتہ تھا، اس رات ایسی کیا بات ہوئی تھی کہ جس کی وجہ سے آپ نے اپنی والدہ پر حملہ کر دیا، جس کے جواب میں فہد نے کہا کہ بات غیرت کی آ گئی تھی جس کی وجہ سے مجھ سے ایسی غلطی ہو گئی، اس کی وجہ یہ تھی کہ والدہ نے ہاتھا پائی شروع کر دی تھی جس پر مجھے غصہ آیا اور میں نے موسلی سے ان کے سر پر ضرب لگائی، جس سے وہ گر گئیں اور بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے وہ فوت ہوگئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…