اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

امریکہ کی دوستی گھاٹے کا سودا ہے ،اب ہم جو بھی پارٹنر شپ کریں گے وہ اب کس لئے کرینگے؟ وزیرخارجہ نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکہ کی دوستی گھاٹے کا سودا ہے ،خورشید شاہ کو سعودی عرب کے حوالے سے اعتراضات نہیں ہونے چاہئیں، میاں برادران نے جلا وطنی کے آٹھ سال وہاں گزارے ان کے وہاں خاندانی تعلقات ہیں، 2014ء سے دھرنوں کی سیاست میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی، پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا تھا وہ بجلی پیدا کر کے دوسرے صوبوں کو بھی تقسیم کرینگے مگر وہ ایک میگا واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کرسکے،

پیپلز پارٹی نے ملک کو اندھیروں میں ڈالا ،ہم نے آ کر ملک کو اندھیروں سے نکالاہے۔جمعہ کو سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ سے پارٹنر شپ میں پاکستان کا فائدہ ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہمیں اس پارٹنر شپ سے ہمیشہ گھاٹا ہی ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا بیان اس خطے میں اپنی تمام تر ناکامیوں کی داستان ہے، ہم جو بھی پارٹنر شپ کریں گے اپنے فائدے کیلئے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو سعودی عرب کے حوالے سے اعتراضات نہیں ہونے چاہئیں، میاں برادران نے جلا وطنی کے آٹھ سال وہاں گزارے ہیں ،وہاں ان کے خاندانی تعلقات ہیں، انہوں نے کہا کہ روزگار کے سلسلہ میں بھی 26 لاکھ پاکستانی سعود ی عرب میں مقیم ہیں وہاں ہیں ، ایسے میں وزیراعلیٰ پنجاب کا وہاں جانا ناگوار بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستا ن کے عوام آخری فیصلہ کرنیوالے ہیں کہ اس ملک کا حکمران کون ہوگا، انہوں نے کہا کہ 2014ء سے دھرنوں کی سیاست میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی، جولائی میں تو الیکشن ہونے جارہے ہیں اب یہ لوگ دھرنا دے کر کیا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والوں نے دعوی کیا تھا کہ وہ بجلی پیدا کرکے دوسرے صوبوں کو بھی تقسیم کرینگے لیکن انہوں نے ایک میگاواٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کو اندھیروں میں ڈالا جبکہ ہم نے آ کر ملک کو اندھیروں سے نکالاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…