اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے کلبھوشن کی اہلیہ کو ایسی ڈیوائس دی جس سے وہ ان کی گفتگو سن سکیں ، بھارت کی کلبھوشن کی اہلیہ کے ذریعے جاسوسی کی کوشش کامیاب نہیں ہوئی، بھارت کو اپنے لوگوں پر بھی یقین نہیں رہا ، اب اگر ہم کوئی ڈیوائس پیش کرتے ہیں تو بھارت اس کا انکار کرے گا، سعد رفیق ذمہ دار سیاست دان ہیں اور نپی تلی بات کرتے ہیں ۔
جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے کلبھوشن کی اہلیہ کو بھی جاسوس بنا کر بھیجا ۔کلبھوشن کے اہل خانہ کو جذبہ خیر سگالی کے تحت ملاقات کی دعوت دی گئی تھی ۔ کلبھوشن کی اہلیہ کو ایسی ڈیوائس دی جس سے وہ ان کی گفتگو سن سکیں ۔ بھارت کی کلبھوشن کی اہلیہ کے ذریعے جاسوسی کی کوشش کامیاب نہیں ہوئی، بھارت کو اپنے لوگوں پر بھی یقین نہیں رہا ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے ایک بار پھر اپنی تنگ نظری کا ثبوت دیا ہے ۔ اب اگر ہم کوئی ڈیوائس پیش کرتے ہیں تو بھارت اس کا انکار کرے گا۔ بھارت کو اس ملاقات کو گھناؤنی سازش میں شامل نہیں کرنا چاہیے تھا۔ کلبھوشن دہشتگردی جیسے گھناؤنے جرائم میں ملوث ہے ۔لوک سبھا میں سشما سوراج نے جذبات میں آکر تقریر کی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق ذمہ دار سیاست دان ہیں اور نپی تلی بات کرتے ہیں ۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے کلبھوشن کی اہلیہ کو ایسی ڈیوائس دی جس سے وہ ان کی گفتگو سن سکیں ، بھارت کی کلبھوشن کی اہلیہ کے ذریعے جاسوسی کی کوشش کامیاب نہیں ہوئی، بھارت کو اپنے لوگوں پر بھی یقین نہیں رہا ، اب اگر ہم کوئی ڈیوائس پیش کرتے ہیں تو بھارت اس کا انکار کرے گا، سعد رفیق ذمہ دار سیاست دان ہیں اور نپی تلی بات کرتے ہیں ۔