اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پانامہ کے بعد حدیبیہ کیس کے لئے متحرک ہو گئے ہیں۔تفصیلا ت کے مطابق انہیں حدیبیہ کیس سے متعلق اہم معلومات موصول ہوئی ہیں۔ عمران خان نے مشاورت کے لئے تحریک انصاف کے سینئر رہنما و قانون دان بابر اعوان کو بنی گالہ بلایا۔ بابر اعوان نے کیس سے متعلق قانونی نکات پر عمران خان کو بریفنگ دی۔عمران خان نے 4 جنوری کو اہم حقائق قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ
کر لیا ہے۔عمران کان کا کہنا تھا کہ اس بار شہباز شریف کو کوئی این آر او نہیں ملے گا۔ چور خاندان کے خلاف جدوجہد جاری رکھوں گا۔نواز شریف سیاست سے آوٹ ہو چکے ہیں، شہباز شریف بھی جیل جائیں گے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ نواز شریف عدلیہ کے خلاف باہر نکلے تو بھرپور مقابلہ کریں گے۔اس موقع پر بابر اعوان نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 13کے تحت حدیبیہ کیس کا ٹرائل لازمی ہے۔ شہباز شریف کو قتل کے مقدمات بھی بھگتنا پڑیں گے۔ شریف خاندان کے لئے سیاست میں اب کوئی گنجائش نہیں۔ بابر اعوان نے یہ بھی کہا کہ بند کمروں سے تحریک عدل چلانے کے اعلانات کئے جا رہے ہیں۔تحریک کا اعلان کرنے والے بتائیں ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کیوں کی؟ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پانامہ کے بعد حدیبیہ کیس کے لئے متحرک ہو گئے ہیں۔تفصیلا ت کے مطابق انہیں حدیبیہ کیس سے متعلق اہم معلومات موصول ہوئی ہیں۔ عمران خان نے مشاورت کے لئے تحریک انصاف کے سینئر رہنما و قانون دان بابر اعوان کو بنی گالہ بلایا۔ بابر اعوان نے کیس سے متعلق قانونی نکات پر عمران خان کو بریفنگ دی۔عمران خان نے 4 جنوری کو اہم حقائق قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔عمران کان کا کہنا تھا کہ اس بار شہباز شریف کو کوئی این آر او نہیں ملے گا۔ چور خاندان کے خلاف جدوجہد جاری رکھوں گا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ نواز شریف عدلیہ کے خلاف باہر نکلے تو بھرپور مقابلہ کریں گے۔