منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

نواز شریف بھی آئندہ چند گھنٹوں میں سعودی عرب روانہ ہونے والے ہیں، سعودی حکومت پاکستانی اسٹیبلشمنٹ سے کیا کرنے والی ہے؟

datetime 28  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی سعودی عرب روانگی کے بعد میاں نواز شریف نے بھی عمرہ ادائیگی کے بہانے سعودی عرب جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں بھائیوں اور ترکی کے وزیراعظم علی بن یلدرم کی سعودی عرب میں موجودگی نے ایک نئے این آر او کی خبروں کو تقویت دیدی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سعودی عرب میں سعودی حکمرانوں اور ترکی کے

وزیراعظم علی بن یلدرم سے ملاقاتوں کے بعد میاں نواز شریف کو سعودی عرب فوری طور پر پہنچنے کیلئے گرین سگنل دیدیا ہے۔میاں نواز شریف بھی اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں سعودی عرب روانگی کا ارادہ کرچکے ہیں بظاہر میاں نواز شریف عمرہ ادائیگی کا ایجنڈا لیکر جارہے ہیں لیکن میاں شہباز شریف نے سعودی حکمرانوں سے میاں نواز شریف کی ملاقاتوں کا شیڈول مرتب کرلیا ہے۔ دونوں بھائیوں کی سعودی عرب میں بیک وقت موجودگی نے ان خبروں کو مزید تقویت دیدی ہے جن میں کہا جارہا ہے کہ 2000 ء کی طرح میاں نواز شریف ایک بار پھر سعودی حکومت کے ذریعے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ سے این آر او کرنے کیلئے جارہے ہیں۔ میاں نواز شریف احتساب عدالتوں کے فیصلے آنے سے پہلے سعودی حکومت کے ذریعے ایک ایسا نیا سیاسی معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے ذریعے کم از کم مریم نواز کا سیاسی مستقبل تاریک ہونے سے بچ جائے۔ میاں نواز شریف کا سیاسی کیرئیر بچانے کیلئے ترکی کی حکومت بھی بھرپور طریقے سے متحرک ہے۔ پیپلز پارٹی کے راہنما نبیل گبول نے گزشتہ روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی سعودی عرب میں موجودگی ایک نئے این آر او کیلئے بھرپور کوشش ہے۔ میاں شہباز شریف نے راستے صاف کرنے کے بعد ہی بھائی کو سعودی عرب پہنچنے کا پیغام دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…