جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کلبھوشن اور اسکی ماں کے درمیان ہونیوالی گفتگو منظر عام پر آگئی ، آوانتی نے اپنے بیٹے کو کیا بولنے کو کہا،بھارتی میڈیا نے بھانڈا پھوڑ دیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن)پاکستان میں گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے رواں ہفتے اپنی والدہ اور اہلیہ کے سامنے بھی بھارتی ایجنٹ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔بھارتی نیوز ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق 25 دسمبر کو پاکستانی دفتر خارجہ میں والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کے دوران کلبھوشن نے بتایا کہ وہ درحقیقت بھارتی جاسوس ہی ہے۔رپورٹ کے مطابق کلبھوشن نے پاکستان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تفصیلات ماں

اور بیوی کو بتاکر ان کااعتراف کیا، جن میں پاکستان میں دہشت گردی کی کئی وارداتوں کی سازش میں ملوث ہونیکا اعتراف بھی شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق کلبھوشن کے اعتراف پر اس کی والدہ آوانتی نے پوچھا، ‘تم ایسا کیوں کہہ رہے ہو؟ تم تو ایران میں بزنس کرتے تھے اور اغوا کرلیے گئے تھے، تمہیں ان کو سچ بتانا چاہیے۔’یاد رہے کہ پاکستان نے 25 دسمبر کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دفتر خارجہ میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے ان کی اہلیہ چیتنا اور والدہ آونتی کی ملاقات کروائی تھی، جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔دفتر خارجہ کے اولڈ بلاکس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن سے اس کے اہلخانہ کی مخصوص کمرے میں ملاقات کرائی گئی جہاں شیشے کے ایک طرف جاسوس کلبھوشن اور دوسری طرف اس کی والدہ ا?ونتی سودھیر اور بیوی چیتنا یادیو موجود تھیں۔ ملاقات کے دوران بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ اور پاکستانی دفتر خارجہ کی ڈائریکٹر انڈیا ڈیسک ڈاکٹر فاریحہ بھی موجود تھیں۔بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کی والدہ نے ملاقات کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ کا شکریہ ادا کیا جس کے بعد انہیں سخت سیکیورٹی میں بھارتی ہائی کمیشن لے جایا گیا۔واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016 کو بلوچستان کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، اس پر پاکستان میں

دہشت گردی اور جاسوسی کے سنگین الزامات ہیں جس کا اعتراف بھارتی جاسوس نے مجسٹریٹ کے سامنے کیا۔رواں برس 10 اپریل 2017 کو کلبھوشن یادیو کو جاسوسی، کراچی اور بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔لیکن بھارت کی جانب سے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں معاملہ لے جانے کے سبب کلبھوشن یادیو کی سزا پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…