پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

اسحاق ڈار کی جگہ ن لیگ کے اہم رہنما نے باقاعدہ طور پر مشیر خزانہ کے طورپر اپنی ذمہ داریا ں سنبھال لیں،ایف بی آ ر کے دورہ پر افسران سے ملاقاتیں ،بڑا اعلان کردیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد( آ ئی این پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے باقاعدہ طور پر اپنی ذمہ داریا ں سنبھال لیں،انہوں نے کہاکہ وہ مسلم لیگ نواز کی قیادت کے ویژن کے تحت معیشت کو مزید مضبو ط بنانے اور جامع اور پائیدار ترقی کے مقصد کو آ گے بڑھانے کے لئے پختہ عزم رکھتے ہیں، برآ مدات میں اضافے کے لئے بھرپور توجہ اور کوششیں کی جائیں گی، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے اور ٹیکس ریٹ کو کم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گی۔ بدھ کو وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے باقاعدہ طور پر اپنی ذمہ داریا ں سنبھال لیں ۔

انہوں نے خزانہ ڈویژن اور فیڈرل بور ڈ آ ف ریونیو( ایف بی آ ر ) کا دورہ کیا اور اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ اس مو قع پر حکام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ مسلم لیگ نواز کی قیادت کے ویژن کے تحت معیشت کو مزید مضبو ط بنانے اور جامع اور پائیدار ترقی کے مقصد کو آ گے بڑھانے کے لئے پختہ عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ برآ مدات میں اضافے کے لئے بھرپور توجہ دی جائے گی اور کوششیں کی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے اور ٹیکس ریٹ کو کم کرنے کے لئے کوشیش کی جائیں گی۔انہوں نے وزارت خزانہ اور ایف بی آ ر کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس مقصد کے حصول کے لئے ایک ٹیم کی حیثیت سے محنت کریں۔ واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1985ء میں بی ایس ڈکوئسن یونیورسٹی سے بزنس کے مضمون میں جب کہ 1990ء میں یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے وارٹن اسکول سے پبلک فنانس اور پولیٹیکل اکنامی میں پی ایچ ڈی کیا۔مفتاح اسماعیل نے 90ء کی دہائی کے آغاز میں آئی ایم ایف کے ساتھ بطور ماہر معاشیات کام کیا۔ 1993ء میں اپنا فیملی بزنس سنبھالنے کے لئے پاکستان واپس آئے۔ مفتاح اسماعیل نے 2011ء میں مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں 2012ء اور 2013 میں پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے سربراہ اور وائس چیئرمین کے طورپر خدمات انجام دیں۔

انہوں نے یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے دی وارٹن سکول سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔ اس سے قبل وہ چئیرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ کی خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔مفتاح اسماعیل نے 90ء کی دہائی کے آغاز میں آئی ایم ایف کے ساتھ بطور ماہر معاشیات کام کیا۔ 1993ء میں اپنا فیملی بزنس سنبھالنے کے لئے پاکستان واپس آئے۔ ان کی فیملی کے بنک آف خیبر میں بھی کافی شیئرز ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے 2011ء میں مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں 2012ء اور 2013 میں پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے سربراہ اور وائس چیئرمین کے طورپر خدمات انجام دیں۔( و خ )

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…