جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

ڈیڈ لائن سرپر آگئی،تمام اسلحہ لائسنس منسوخ،حکومت نے ممنوعہ بور اسلحہ کے لائسنسوں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ،شہریوں کے ہوش ہی اُڑ گئے

datetime 27  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت نے ممنوعہ بور اسلحہ کے لائسنسوں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا،جس کے مطابق خودکار اسلحہ کوغیر خودکار اسلحہ میں تبدیل کرانا ہو گا،31جنوری 2018تک آٹومیٹک اسلحہ کو نان آٹو میٹک اسلحہ میں تبدیل نہ کرانے والوں کے لائسنس منسوخ تصور کئے جائیں گے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہدایت نامے کے مطابق ممنوعہ بور اسلحہ کا لائسنس رکھنے والوں کو اپنی بندوق یا پستول کو آٹومیٹک سے نان آٹومیٹک میں تبدیل کرانا ہو گا،اس کیلئے اسلحہ ڈیلر سے نان آٹومیٹک

کی رسید بھی حاصل کرنا ہو گی،جو شہری رضاکارانہ طور پر اپنا آٹومیٹک اسلحہ حکومت کو جمع کروانا چاہتے ہیں وہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر، ڈی سی اواور پولیٹیکل ایجنٹ کے دفاتر میں رابطے کریں، آٹومیٹک بندوق جمع کروانے والوں کو50ہزارروپے جبکہ پسٹل جمع کروانے والوں کو 20ہزار روپے ملیں گے،31جنوری 2018تک آٹومیٹک اسلحہ کو نان آٹو میٹک اسلحہ میں تبدیل نہ کرانے والوں کے لائسنس منسوخ تصور کئے جائیں گے۔ہدایت نامے کا اطلاق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سرکاری و حکومتی اداروں پر نہیں ہو گا۔(اح+آچ)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…