کراچی (این این آئی)سولجر بازار میں قتل ہونے والی پرنسپل خاتون کے قتل میں سہولت کار کے طور پر دو مزید کردار سامنے آگئے۔تفصیلات کے مطابق سولجر بازار میں خاتون اسکول پرنسپل کے قتل کے معاملے سہولت کار باپ بیٹے سامنے آگئے۔ دانش اور گل زمان نامی شخص کی تلاش میں چھاپے جاری ہیں۔خاتون اسکول پرنسپل کا قتل جس پستول سے ہوا وہ گل زمان کی ملکیت ہے،دونوں نئے کردار گرفتار ملزم بلال سے تفتیش کے بعد سامنے آئے،گرفتار پولیس اہلکار ملزم بلال اور دانش آپس میں دوست ہیں اور بلال نے اپنے دوست دانش سے اس کے والد کا پستول منگوایا اور بہنوئی کو قتل کیلئے فراہم کیا۔