نوازاور شہبازشریف کی طاہر القادری سے خفیہ ملاقات کا انکشاف،دونوں بھائیوں نے کیا پیشکش کردی

27  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)شریف برادران کی سربراہ پاکستان عوامی تحریک طاہر القادری سے خفیہ ملاقات کا انکشاف،نجی ٹی وی پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اورتجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی طاہر القادری سے خفیہ ملاقات ہوئی ہے ۔دونوں بھائیوں نے تمام مطالبات ماننے کی پیشکش کر دی ہے ۔چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا کہ شریف برادران نے خفیہ رابطوں

میں طاہرالقادری کو پیشکش کی ہے کہ ہم ماڈل ٹاؤن سانحہ کے شہدا کا قصاص،زخمیوں کو معاوضہ اور متاثرین کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ذرائع کے مطابق شریف برادران اور طاہر القادری کے درمیان مذاکرات آخری سٹیج پر ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دورانطاہر القادری کا کہنا تھا کہ ایک بھائی پانامہ کیس میںگیا دوسرا ماڈل ٹاؤن قتل عام کیس میں گھر جائے گا ،45تھانوں اور پولیس کی 12 کمپنیاں اگر شہباز شریف کے حکم پر نہیں آئیں تو پھر کس کے حکم پر آئیں بتایا جائے؟ احتجاج کا فیصلہ اے پی سی میں مشاورت سے کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ اچھا ہے میرا نام ای سی ایل میں ڈال دیں، اس سے میری باہر کی مصروفیات ازخود کینسل ہو جائیں گی۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ فوج کو مداخلت کی ضرورت ہے نہ اسکا مطالبہ کریں گے ،قاتلوں کا مقابلہ عوامی طاقت سے ہو گا ، غیر جانبدار تفتیش کیلئے شہباز شریف اور راناثناء اللہ کا استعفیٰ ناگزیر ہے ۔جسٹس باقر نجفی کمیشن میں سرکاری گواہیاں تھیں اس کے باوجود ذمہ دار شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ ٹھہرائے گئے،نجفی کمیشن کے ہمراہ 13 سو دستاویزات ہیں جو ہمیں نہیں دی جارہیں۔سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث ڈی آئی جی، ایس پی، ڈی ایس پی اپنی پوزیشنز پر بیٹھے ہیں قتل عام پر ایک بھی ذمہ دار جیل میں نہیں ہے۔ساڑھے تین سال صبر کے ساتھ انصاف کا راستہ دیکھا ،باقر نجفی کی رپورٹ آنے کے بعد قاتل کسی رو رعائت کے مستحق نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف شہباز جان لیں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں آپ کو معافی نہیں ملے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…