لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ میری کمپنی سمیت تمام جائیدادپہلے دن سے ایف بی آر میں رجسٹرڈہے اور میں نے اپنی کمپنی کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے ،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے کاغذاتِ نامزدگی میں کمپنی کے مکمل اورتمام کوائف درج کیے گئے کمپنی سے متعلق تمام ٹرانزیکشنز سی بی آر کے ریکارڈ پر موجود ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مجھے اس بات پر حیرت ہے کہ مجھ سے وہ ریکارڈ مانگا جا رہا ہے اُس کی رسیدیں پہلے ہی حکومت کے پاس
موجود ہے ٗ میں اپنی منی ٹریل کیلئے کسی قطری کا محتاج نہیں ہوں اللہ کی ذات پر یقین کامل ہے پاکستان کی عدالتوں پر اعتماد کرتے ہیں۔ عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ کرپٹ لوگ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کرتے قتدار کے خلاف الیکشن نہیں لڑتے بلکہ اقتداریوں کے کاسۂ لیس بن کر رہتے ہیں ٗ پاکستان سے نواز شریف کے اعتماد کا سورج ڈوب چکا ٗچور یہی سمجھتا ہے کہ سارا شہر چوری کررہا ہے ۔ نواز شریف کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ عمران خان نے انہیں حلا ل اور حرام ٗ جمہوریت اور آمریت کا فرق سمجھا دیا ۔