بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاک ایران سر حد پر نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا،ایرانی اور پاکستانی سر حدی حکام کے درمیان ملاقات ،انتہائی اقدام پر مجبور نہ کیاجائے،پاکستان نے انتباہ کردیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چاغی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک ایران سرحد پر زیروپوائنٹ کی بندش پر ایرانی اور پاکستانی سر حدی حکام کے درمیان ملاقات تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاک ایران سر حد پر اسسٹنٹ کمشنر تفتان حاجی ظفر کبدانی اور ایرانی مرزبان درجہ دوئم علی دوستانی نے ملاقات کیا ۔ملاقات میں اسسٹنٹ کمشنر تفتان نے ایرانی مرزبان درجہ دوئم سے مطالبہ کیا زیروپوائنٹ کی غیر اعلانیہ بندش سے سر حدی لوگوں کو معاشی حوالے سے سخت پریشانی کا

سامنا ہے بغیر اطلاع کے دوستانہ گیٹ کی بندش سے دونوں اطراف کے لوگ شدید متاثر ہوسکتے ہیں گزشتہ چار دنوں سے زیروپوائنٹ بند ہے ایرانی مرزبان درجہ دوئم علی دوستانہ کا کہنا ہے ایران زیرپوائنٹ پر تعمیرانی کام شروع ہو رہا ہے جسکی سبب زیروپوائنٹ گیٹ چھ سے ساتھ مہینے تک بند ہوسکتی ہے اسسٹنٹ کمشنر تفتان نے انھیں بتایا زیروپوائنٹ گیٹ ایک دوستانہ گیٹ روزانہ دو گھنٹے کھلا رہتا ہے جس سے لوگوں کے گھروں کا چولہا جلتا چھ سات مہینے کی بندش تفتان کے لوگ بے روزگار ہوجائینگے آپ اپنی طرف جو کام کرنا چایتے ہوں تعمیراتی کرو مگر دو گھنٹے زیروپوائنٹ کو معمول کے مطابق کھول دیا جائے ایرانی مرزبان نے اسسٹنٹ کمشنر تفتان کو یقین دہانی کرادی کہ میں اپنے اعلیٰ حکام کو تمام صورتحال سے آگاہ کرونگا جو فیصلہ ہوا آپ لوگوں کو آگاہ کردیا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر تفتان نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اگر ایرانی حکام نے دوستانہ گیٹ کو بند کردیا تو مجبورا ہم اپنے اعلیٰ حکام کو تمام صورتحال سے آگاہ کر کے بازار چاہ کو بند کردینگے پھر ایرانی کوئی بھی سامان پاکستان میں داخل نہیں ہوگا کیو نکہ زیروپوائنٹ کی بندش سے تفتان کے تمام لوگ بے روزگار ہوجائینگے دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ گیٹ دو گھنٹے کھل جانے سے کوئی تعمیراتی کام متاثر نہیں ہوسکتا ہے اور ڈپٹی کمشنر چاغی کو تمام صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے پاکستانی وفد میں رسالدار میجر اکبر جان سنجرانی ،ودیگر شامل تھے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…