جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

جہانگیر ترین اور سلمان شہبازمیں ٹھن گئی، ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد

datetime 26  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے الزام عائد کیا ہے کہ شریف خاندان کی رمضان شوگر ملز کسانوں سے 180روپے کی بجائے 150روپے فی من گنا خرید کر ان کا استحصال کر رہی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز نے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی شوگر ملز 120روپے فی من گنا خرید رہی ہے اور انہیں سپریم کورٹ نے بھی

جھوٹا قرار دیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر ٹوئٹ میں جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ رمضان شوگر ملز نہ صرف 180روپے فی من کی بجائے کسانوں سے 150روپے فی من کے حساب سے گنا خرید رہی ہے بلکہ وزن میں 15سے 20فیصد کم تول رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کے استحصال پر انہیں شرم آنی چاہیے ۔حکمران کھلے عام قانون توڑ رہے ہیں اور انتظامیہ اس پر خاموش ہے ۔جہانگیر ترین کے الزام کے جواب میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آپ کو جھوٹا قرار دیا ہے ۔پوری قوم جانتی ہے کہ کون شوگر ملز کا ڈان ہے ۔انہوں نے جہانگیر ترین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شوگر ملزکسانوں کو 120روپے فی من اداکررہی ہے اور 20فی صد کٹوٹی بھی کررہی ہے ۔لوٹ مار کرکے سارا پیسہ آف شور کمپنی اور سوئس اکاؤ نٹس میں جمع کرایا جارہا ہے ۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے الزام عائد کیا ہے کہ شریف خاندان کی رمضان شوگر ملز کسانوں سے 180روپے کی بجائے 150روپے فی من گنا خرید کر ان کا استحصال کر رہی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز نے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی شوگر ملز 120روپے فی من گنا خرید رہی ہے اور انہیں سپریم کورٹ نے بھی جھوٹا قرار دیا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…