اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پاکستان نے 100 روپے کا سکہ جاری کیا ہے، اس سکے پر حیرت انگیز طور پر اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں لکھا گیا بلکہ صرف حکومت پاکستان لکھا گیا ہے، اس طرح حکومت کی اسلامی جمہوریہ کا لفظ ختم کرنے کی کوشش پاکستان کے اسلامی تشخص کو مجروح کر سکتی ہے، ہماری حکومت نے 100 روپے کے نئے جاری کردہ سکے پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بجائے صرف حکومت پاکستان لکھنا ہی کافی سمجھا ہے، پنجاب تحریک انصاف یوتھ ونگ
نارتھ کے نائب صدر چوہدری خالد محمود آرائی اور دیگر لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 100 روپے کے سکے پر حکومت پاکستان کے بجائے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے الفاظ کیے جائیں تاکہ ہمارے ملک کا اسلامی تشخص بحال رہے۔واضح رہے کہ 1973ء کے آئین کے تحت اسلامی جمہوریہ پاکستان ہمارے ملک کا مکمل دفتری نام ہے اور یہی سکوں پر کندہ کیا جاتا رہا ہے مگر موجودہ حکومت نے کمال مہارت سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو حکومت پاکستان میں بدل دیا۔