اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 25 دسمبر 2017ء کو بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی ان کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کروائی گئی، یہ ملاقات جو کہ 40 منٹ تک جاری رہی، پاکستان دفتر خارجہ میں کرائی گئی۔ ان کے درمیان ہونے والی گفتگو کے متعلق میڈیا پر مختلف خبریں گردش کر رہی ہیں لیکن ایک نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے ملاقات کے دوران اس کی اہلیہ نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا پیغام اس تک پہنچایا اور اس پیغام میں کلبھوشن کی اہلیہ نے اسے بیان
بدلنے کا کہا ہے کہ ’’آپ کہہ دیں کہ ایران سے پکڑے گئے ہیں‘‘، جبکہ ایک اور نجی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اپنے اہل خانہ سے ملاقات میں رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے، ٹی وی ذرائع کے مطابق کلبھوشن یادیو نے اپنی اہلیہ سے مختصر بات چیت کی جبکہ اپنی والدہ سے زیادہ دیر گفتگو کی۔ اس ملاقات کے بعد کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ واپس بھارت روانہ ہو گئی ہیں۔ 25 دسمبر 2017ء کو بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی ان کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کروائی گئی،