اقوام متحدہ میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والی بھارتی سفارتکار جب بھارت پہنچیں تو ان کے ساتھ ایسا کام ہو گیا کہ کبھی سوچا بھی نہ ہوگا، ’’اصلی دہشت گردوں‘‘ نے بدلہ لے لیا

26  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کے خلاف بولنے والی بھارتی سفارت کار کے ساتھ موٹر سائیکل سواروں نے ہاتھ کر دیا، تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی ٹی وی چینل نے بتایاکہ جب بھارتی سفارت کار اینم گھمبیر بھارتی دارالحکومت واپس پہنچیں

تو موٹر سائیکل سواروں نے ان کا موبائل چھینا اور فرار ہو گئے، ٹی وی چینل کے مطابق اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل مشن کی فرسٹ سیکرٹری اینم گھمبیر روہانی میں اپنی والدہ کے ہمراہ چہل قدمی کر رہی تھیں کہ دو موٹر سائیکل سوار ان کے پاس آئے اور ان سے راستہ پوچھا، موٹر سائیکل سواروں نے بھارتی سفارتکار کو باتوں میں لگا لیا اور اسی دوران وہ موبائل چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اس موقع پر وہ اس قدر خوف زدہ ہوئیں کہ موٹر سائیکل کا نمبر تک نہیں دیکھ سکیں، بھارتی سفارت کار نے بتایا کہ ان موٹر سائیکل سواروں نے ان سے ہنومان مندر کا راستہ پوچھا۔ جس پر بھارتی سفیر نے اپنے ہاتھ میں موبائل پکڑ کر ہنومان مندر کی طرف اشارہ کیا تو وہ فوراً موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ میرا چوری ہونے والا آئی فون امریکہ میں رجسٹرڈ ہے اور اس میں میری کئی اہم دستاویزات بھی موجود ہیں۔ بھارتی سفارت کے ساتھ یہ واقعہ صبح سویرے پیش آیا لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔  اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کے خلاف بولنے والی بھارتی سفارت کار کے ساتھ موٹر سائیکل سواروں نے ہاتھ کر دیا،

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…