اسلام آباد (مانیٹرنک ڈیسک) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے اہل خانہ کی اس ملاقات کرائی مگر بھارت کو یہ بات پسند نہ آئی الٹا بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف ہی پروپیگنڈہ شروع کردیا ہے، اس کے علاوہ بھارتی فوج بھی پیچھے نہ رہی، ایک نجی ٹی وی چینل نے آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے حوالے سے بتایا کہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی ایک مرتبہ پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں
تین پاکستانی فوجی جوان شہید ہو گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی راولاکوٹ اور رکھ چکری سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کا پاک فوج کی جانب سے بھر پور جواب دیا گیا، بھارتی فائرنگ سے تین جوان شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے، زخمی جوان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے اہل خانہ کی اس ملاقات کرائی مگر بھارت کو یہ بات پسند نہ آئی الٹا بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف ہی پروپیگنڈہ شروع کردیا ہے