اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

بالاخر تحریک انصاف سے راستے الگ ہوہی گئے،منحرف عائشہ گلالئی نے اپنی پارٹی کااعلان کردیا ،پارٹی کا نام کیا ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 25  دسمبر‬‮  2017 |

نوشہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔نوشہرہ پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کی منحرف رہنما اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے جلسے میوزیکل شو بن چکے ہیں تبدیلی کے نام پر نظریاتی کارکنوں پر چوروں اور لٹیروں کو مسلط کیا جارہا ہے یہ چور ملک سے کرپشن کا خاتمہ نہیں کرسکتے، عمران نیازی پہلے الیکشن کمیشن کو گالیاں دیتے ہیں پھر

معافی مانگ لیتے ہیں۔ عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ میں کسی دوسری جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کررہی بلکہ ایک نئے سال کے آغاز پر نئی سیاسی جماعت کا آغاز کرنے والی ہوں اور وہ جماعت تحریک انصاف نظریاتی ہوگی جس میں جہاز والے نہیں بلکہ غریب کارکنان ہوں گے۔رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ خیبر پختون خوا میں تاجروں کو قتل کیا جارہا ہے اور پولیس قاتلوں کو پکڑنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ عائشہ گلالئی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…