جاوید ہاشمی برس پڑے، ایٹمی دھماکے روکنے کیلئے چوہدری نثار نے کیا، کیا؟ جنرل مشرف کے ساتھ کیا تعلق تھا؟ 8 افراد کا بھگوڑا گروپ کون تھا؟ چونکا دینے والے انکشافات

25  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر سیاسی رہنما جاوید ہاشمی نے کہا کہ چوہدری نثار ایٹم بم کے حق میں نہیں تھے، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار ایٹم بم کے حق میں نہیں تھے انہوں نے مخالفت کی تھی اور انہوں نے ٹی وی پر کئی مرتبہ میری بات کو تسلیم کیا ہے، پروگرام کے میزبان نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ بھگوڑا گروپ جس کا آپ نے ذکر کیا اس میں وہ آٹھ افراد کون تھے،

اس کا جواب دیتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ مجھے ٹھیک یاد نہیں کہ وہ کون سے آٹھ لوگ تھے، سینئر سیاسی رہنما جاوید ہاشمی نے اس موقع پر کہا کہ سمجھا یہی جاتا تھا کہ پرویز مشرف کو لانے میں چوہدری نثار کا مین کردار تھا اور اس بات کا اظہار انہوں نے اب کر بھی دیا ہے، پروگرام کے میزبان نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہوا کہ مارشل لگوانے میں چوہدری نثار کا ہاتھ تھا، جس پر جاوید ہاشمی نے کہا کہ نہیں وہ ایک اِن ڈائریکٹ بات تھی ایسی بات نہیں، جب وہ پرویز مشرف کو لے آئے ہیں تو اسی نے مارشل لاء لگایا ہے، اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ چوہدری نثار نے مارشل لگوایا تھا۔ اس کے علاوہ پروگرام میں جاوید ہاشمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کے سامنے بتایا صرف جاوید ہاشمی کے سامنے نہیں، جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان نے فوجی جرنیلوں کی طرف اشارے کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ چل پڑو۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں نے اس وقت عمران خان سے کہا کہ ایسا مت کرو یہ بات ٹھیک نہیں ہے، پروگرام کے میزبان نے جاوید ہاشمی صاحب سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا جب آپ نے پارٹی میں شمولیت اختیارکی تو اس وقت آپ نے عمران خان سے پوچھا کہ آپ کے پیچھے کوئی طاقت کھڑی ہے یا نہیں تو جاوید ہاشمی نے کہا کہ اس وقت کیوں پوچھتا کیوں کہ طاقت تو ہم ہیں، جاوید ہاشمی نے کہا کہ مجھے تو پتہ نہیں تھا ہم تو جب کراچی پہنچے

ہیں تو عمران خان میری گاڑی چلا رہے تھے اس وقت انہوں نے کہا کہ جنرل کیانی سے یہ بات ہو گئی ہے اور جنرل پاشا سے وہ بات ہو گئی ہے، تو اس وقت میرا دل چاہا کہ میں گاڑی سے چھلانگ لگا دوں، سینئر سیاسی رہنما جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان نے تین چار دفعہ کہا کہ میرے اوپر یقین کریں کہ ہم جائیں گے تو سپریم کورٹ کا جو جج ہو گا وہ انتخابات کا آرڈر دے دے گا، انہوں نے کہا کہ ایک دن کے لیے دھرنا ہوگا، ہم سپریم کورٹ جائیں گے پھر وہاں سے انتخابات کا آرڈر آ جائے گا، پروگرام کے میزبان نے جاوید ہاشمی سے پوچھا کہ یہ بات عمران خان نے کب کہی جس کے جواب میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ دھرنا شروع ہونے سے پہلے عمران خان نے کہا کہ ایک دن کے لیے دھرنا دیں گے پھر واپس آ جائیں گے، میں عمران خان کو ہر جگہ روکتا رہا ہوں اس کے باوجود جب عمران خان نے پارلیمنٹ پر حملہ کرنے کا کہا تو میں نے کہا کہ میں پارلیمنٹ کا محافظ ہوں میں ایسا نہیں کر سکتا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…