اسلام آباد(آن لائن) بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو سے ملاقات کیلئے اہل خانہ کو لیکر آنے والا جہاز تاخیر سے اسلام آباد پہنچا بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی تھی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں قید بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو سے ملنے کیلئے ان کی والدہ اور بیوی کو دبئی کے راستے پاکستان لیکر آنیوالی
پرواز ای کے 612کی آمد دن 11.30 بجے متوقع تھی تاہم دھند کے باعث پرواز مقررہ وقت سے تاخیر سے پہنچی بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ راولپنڈی پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی تھی ائیرپورٹ پر خصوصی سیکیورٹی اسکواڈ موجود تھے بھارٹی ڈپٹی ہائی کمشنر سفارتی عملہ و دیگر حکام سمیت دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے ائیر پورٹ کے راول لاؤنچ کے باہر اسلام آباد پولیس سمیت دفتر خارجہ کی گاڑیاں بھی موجود تھیں اس موقع پر بھارتی ہائی کمشنر کی گاڑیوں کو خصوصی نمبر الاٹ کیے گئے جیمرز کی گاڑی بھی لاؤنچ کے باہر موجود تھی کلبھوشن کے اہل خانہ کو ائیر پورٹ پہنچنے کے بعد خصوصی سیکیورٹی ٹیم اپنی نگرانی میں دفترخارجہ لے گئی۔