تحریک انصاف کے کنونشن میں ڈنڈوں ‘مکوں اور لاتوں کی بارش ،علیم خان کے بارے میں بہانہ جھوٹ نکلا، حیرت انگیزانکشافات

24  دسمبر‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحر یک انصاف کے ایوان اقبال کنونشن میں علیم خان کو نہ بلانے کا بہانہ بنا کر احتجاج کرنیوالوں کا دعویٰ جھوٹا نکلا ‘تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر علیم خان کو دےئے جانیوالے دعوت نامہ کی ای میل سامنے آگئیں ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز لاہور کے ایوان اقبال میں ہونیوالے سیمینار میں علیم خان کے حمایتی کارکنوں نے سیمینار میں علیم خان کو دعوت نہ دینے کو جوازبناتے ہوئے ہنگامہ آرائی اور احتجاج

کیا اور کارکنوں کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا مگر اب تحر یک انصاف لاہورکے صدر ولید اقبال کی جانب سے دیگر مر کزی قائدین کیساتھ ساتھ علیم خان کو بھی دےئے جانیوالے دعوت نامے کی ای میل سامنے آگئیں ہیں جسکے بعد تحر یک انصاف کے ایوان اقبال کنونشن میں علیم خان کو نہ بلانے کا بہانہ بنا کر احتجاج کرنیوالوں کا دعویٰ جھوٹا نکلاہے ۔قبل ازیں تحر یک انصاف کے سیمینار میں علیم خان کی تصویر نہ لگانے پر انکی حمایت میں کارکنوں نے ہلا بول دیا ‘دونوں اطراف کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں ‘مکوں اور لاتوں کی بارش کردی ‘5سے زائد کارکنان زخمی ‘انتظامیہ نے لڑ نیوالے کارکنوں کو ہال سے باہر نکال دیا جبکہ پولیس لڑ نیوالے کارکنوں کو گر فتار کر کے تھانے لے گئی ‘شاہ محمود قر یشی نے کارکنوں کے احتجاج کی وجہ سے اپنی تقر یرمختصر کردی ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز لاہورکے ایوان اقبال میں قائد اعظم کے حوالے سے تحر یک انصاف کے سمینار سے مر کزی وائس چےئر مین شاہ محمودقریشی خطاب کر نے کیلئے اسٹیج پر آئے تو وہاں سنٹر ل پنجاب کے صدر علیم خان کے حمایتی کارکنوں نے ہال ہلڑ بازی شر وع کردی اور علیم خان کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے وہاں موجود کارکنوں پر ڈنڈوں سے حملہ کر دیا اور انکو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہاں موجودہ کارکنوں کی علیم خان کے حمایتی کارکنوں سے لڑائی ہوگئی جس پر انتظامیہ نے لڑ نیوالے کارکنوں کو ہال سے باہر نکال دیا جبکہ پولیس لڑ نیوالے کارکنوں کو گر فتار کر کے تھانے لے گئی ‘شاہ محمود قر یشی نے کارکنوں کے احتجاج کی وجہ سے اپنی تقر یرمختصر کردی اور اپنے خطاب میں شاہ محمودقریشی نے کہا کہ علیم خان کو ای میل کی گئی مگروہ خود نہیں آئے ہم پارٹی میں کسی گروپ بندی کے حامی نہیں ہم پارٹی میں اتحاد کی بات کرتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…