مسئلہ کشمیر اور بیت المقدس ،بھارت اور امریکہ کو جھٹکا،پاکستان ،روس ،چین ،ترکی سمیت6اہم ممالک نے بڑا اعلان کردیا

24  دسمبر‬‮  2017

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں ہونے والی چھ ملکی سپیکرز کانفرنس کے اعلامیے میں خطے میں دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کو کسی مذہب ، قومیت ، تہذیب اور نسلی گروہ سے منسلک نہیں کیا جا سکتا، داعش خطے کی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے ، نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،خطے میں روابط سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی ، تعلق مضبوط ہو گا

جبکہ بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں بہتری آئے گی، ملکوں کے درمیان معلومات کا تبادلہ اور مہارتوں سے استفادہ کیا جائے گا ،مسئلہ جموں و کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ، پائیدار امن کے لئے ناگزیر ہے ،مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی قرارداد وں کے مطابق حل کیا جائے ۔اتوار کو چھ ملکی کانفرنس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رکن ملکوں نے روابط کے فروغ کو ترجیح دینے پر اتفاق کیا جب کہ سلامتی ، معیشت اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ کا عزم کیا ۔ جب کہ خطے میں امن ، خوشحالی اور استحکام کے لئے تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ کانفرنس میں شریک ملکوں نے علاقائی سالمیت ، خود مختاری اور آزادی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خطے میں روابط سے تجارت سرمایہ کاری ، بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں بہتری آئے گی ۔ خطے میں روابط سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی ، تعلق مضبوط ہو گا ۔ رکن ملکوں نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور اداراتی سطح پر رابطے بہتر بنانے کا عزم ظاہر کیا ۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ملکوں کے درمیان معلومات کا تبادلہ اور مہارتوں سے استفادہ کیا جائے گا ۔ رکن ملکوں نے خطے کے عوام میں آگاہی پیدا کرکے معاشی مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کا عزم ظاہر کیا گیا جب کہ تعلیم ، انسانی وسائل ، ثقافتی طائفوں اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

کانفرنس میں شریک ملکوں نے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا بھی خیر مقدم کیا جب کہ خطے میں دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے جامع حکمت بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ دہشت گردی کو کسی مذہب ، قومیت ، تہذیب اور نسلی گروہ سے منسلک نہیں کیا جا سکتا ۔ اعلامیے میں مسئلہ جموں و کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ، پائیدار امن کے لئے ناگزیر قرار دیا گیا ۔ اعلامیے میں القدس الشریف کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کی کوششوں کی مذمت کر تے ہوئے کہا گیا کہ مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی قرارداد وں کے مطابق حل کیا جائے ۔ داعش خطے کی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے ۔ نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ،اعلامیئے میں کہا گیا کہ اگلی سپیکرز کانفرنس ایران کے دارالحکومت تہران میں ہو گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…