پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

جہانگیر ترین کا احتسا ب کس نے روکا؟مریم نواز،کوئی محترمہ کو عدالتی فیصلے کا اردو ترجمہ ہی کرادے،جہانگیر ترین ،تحریک انصاف اور ن لیگ میں دلچسپ نوک جھونک

datetime 24  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی۔ لیگی رہنما نے پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکرٹری کے خلاف کیس نیب کو نہ بھجوانے پر سوالات اٹھا دیئے۔ تفصیلات

کے مطابق اتوار کو سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی را بطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کا جرم بیٹے سے تنخواہ نہ لینا نہیں بلکہ اختیارات کے ناجائز استعمال سے کاروبار پھیلانا ہے مشرف دور میں بطور وزیر اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت ہوگیا، جہانگیر ترین کے احتساب کا راستہ کس نے روکا ؟، انسائیڈر ٹریڈنگ میں فراڈ کے اعتراف پر جہانگیر ترین کا کیس نیب کو کیوں نہیں بھیجا گیا ؟۔دوسری جانب مریم نواز کے تابڑ توڑ وار پر پاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین بھی میدان میں آ گئے، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی لندن والی جائیداد کی مکمل منی ٹریل دی جبکہ نواز شریف جعلی خط پیش کرتے رہے، جہانگیر ترین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ان کے کیس کا نواز شریف کے ساتھ موازنہ مضحکہ خیز ہے، کوئی محترمہ کو عدالتی فیصلے کا اردو ترجمہ ہی کرا دے۔ نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…