پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کے مشہور زمانہ ایفل ٹاور کے قریب واقع ایک ہوٹل سے ماہرین کو کما نامی ایک نایاب جنگلی بوٹی وہاں اگی ہوئی ملنے پر ماہرین خوش گوار حیرت سے دوچار ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کما ایفل ٹاور کے قریب واقع ایک ہوٹل کی چھت پر
اگائی ہے۔ ہوٹل کی چھت سے ملنے والی اس جنگلی بوٹی کا وزن 25 گرام بتایا جاتا ہے۔یورپی ملکوں میں یہ انتہائی محدود مقدار میں اگائی جانے والی انتہائی بیش قیمت جڑی بوٹی سمجھی جاتی ہے۔ اس کی اہمیت کا انداز اس امر سے لگایا جاسکتا ہیکہ ایک کلو گرام کما ہزاروں ڈالرمیں فروخت ہوتی ہے۔اسی سیاق میں فرانس کے قومی تاریخی میوزیم نے جمعہ کے روز اس انکشاف کی تصدیق اسے گھروں اور عمارتوں کی چھتوں پر ماحولیات باغیچوں کے فواید کی خوبصورت مثال قرار دیا۔شہری ماحولیات کے ایک ماہر فریڈرک مادر نے ایک مقامی ٹی وی چینلفرانس ۔ انفو کو بتایا کہ کما کا ایک عدد پودا میرکیور پیرس سینٹر ہوٹل میں بنائے گئے ایک باغ میں اگا ہے۔ ہوٹل کے مالکان نے یہ بوٹی سائنسی تحقیق کے لیے وقف کردی ہے۔ تاہم ہوٹل کے مالکان کو امید ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں مقامی سطح پر کما کی پیداوار شروع کرسکتے ہیں۔ فرانس کے مشہور زمانہ ایفل ٹاور کے قریب واقع ایک ہوٹل سے ماہرین کو کما نامی ایک نایاب جنگلی بوٹی وہاں اگی ہوئی ملنے پر ماہرین خوش گوار حیرت سے دوچار ہوگئے ۔