اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تحریک عدل کے لیے نہیں بلکہ شہباز شریف کے خلاف ہو گی۔عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جمہوریت اخلاقی قوت پر چلتی ہے اور جمہوریت میں انتخابات سے نئے مینڈیٹ کی طرف جایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس کے بعد لائحہ عمل کا معلوم ہو گا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ حدیبیہ کیس میں نئے شواہد سامنے آئے ہیں ٗچپ کر کے نہیں بیٹھیں گے،
شہبازشریف کے ہوتے ہوئے ہم ان کی کرپشن نکالیں گے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی تحریک، عدل کے لیے نہیں بلکہ شہباز شریف کے خلاف ہے۔عمران خان نے کہا کہ اس وقت اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ نیا سیکرٹری جنرل رکھیں تو وہ پارٹی سے مخلص نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق نظرثانی اپیل میں جو فیصلہ آئے گا، اس کے بعد سیکریٹری جنرل کا فیصلہ کر لیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی تحریک عدل کے لیے نہیں بلکہ شہباز شریف کے خلاف ہو گی۔