پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

شہبازشریف کو تو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد ہی نہیں کیاگیا، نوازشریف آخر وقت تک کیا کرینگے؟وفاقی وزیرمشاہد اللہ کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 24  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری اطلاعات ٗوفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر ٗ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف آخری لمحات تک وزارت عظمیٰ کارڈ اپنے پاس رکھیں گے ۔ ایک انٹرویو میں مشاہد اللہ خان نے کہاکہ ہم نے سنا ہے کہ نواز شریف نے صحافیوں سے بات چیت میں شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد کیا ہے

لیکن پارٹی کی مرکزی مجلس شوریٰ میں اس پر کوئی بات نہیں ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ اگر اس ضمن میں کوئی فیصلہ لینا ہوگا تو اسے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے ایجنڈے میں شامل کیا جائیگا۔دوسری جانب اسی حوالے سے پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد نے کہاکہ شہباز شریف کی وزارت عظمیٰ کے لیے نامزدگی کے معاملے پر پارٹی کا باقاعدہ اعلان سامنے نہیں آیا، سی ای سی کے حتمی فیصلے کے بعد ہی کچھ کہا جا سکے گا۔ایک سوال پر کہ سابق نواز شریف اپنے بھائی شبہاز شریف کو وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد کرنے میں کیوں تاخیر کررہے ہیں؟ ملک محمد احمد نے جواب دیا کہ میرا خیال ہے کہ یہ فیصلہ اپنے وقت پر ہی لیا جائیگا۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…