منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

چیف جسٹس ثاقب نثار میو ہسپتال نہ جائیں تو کیا عوام کو مرتا چھوڑ دیں،چودھری پرویزالٰہی

datetime 24  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ق) کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اگر میو ہسپتال نہ جائیں تو کیا عوام کو مرتا چھوڑ دیں، ان کے دورہ سے پیٹ میں درد صرف ان کو ہوا جن کی اپنی کارکردگی صفر ہے، چیف جسٹس نے میو ہسپتال کا دورہ کر کے نہایت ثواب کا کام کیا اور دعائیں بھی لیں، نوازشریف کو تو اپنے حلقہ میں ہی میو ہسپتال جانے کی توفیق نہیں ہوئی جہاں

شہبازشریف کی ناقص کارکردگی اور نااہلی کے باعث غریب مریضوں کو ادویات ملتی ہیں نہ بیڈ میسر ہیں اور اس ہسپتال میں میرا قائم کردہ 450بیڈ کا ہسپتال اور سرجیکل ٹاور موجودہ حکمرانوں نے جان بوجھ کر 10سال میں چالو نہیں کیا جو ان کی عوام دشمنی کا ثبوت اور ناقص کارکردگی کے منہ پر طمانچہ ہے۔ یہاں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس دورہ کے بعد غریب مریض جہاں چیف جسٹس کو زیادہ دعائیں دے رہے ہیں وہاں حکمرانوں کیلئے ان کی بددعائوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف ہر طرف اپنی کارکردگی کے ڈھول تو بجا رہے ہیں لیکن عملاً عوام کی صحت، تعلیم اور فلاح بہبود کیلئے انہوں نے اپنے ان دو ادوار میں بھی کچھ نہیں کیا۔ میو ہسپتال میں ایمرجنسی ٹاور سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے آتے ہی اس منصوبہ پر کام روک کر پہلے تو اس کی پانچویں منزل گرا دی اور اس کے بعد میرے انتقام میں آج تک اسے چالو نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے مسائل کی بات کرنے والی ہر شخصیت کو یہ حکمران اپنا مخالف اور دشمن سمجھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ میو ہسپتال کے دورہ پر چیف جسٹس آف پاکستان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور عوامی فلاح کے میرے منصوبوں پر کام روک دیا گیا جو کہ نہ صرف غیر جمہوری، غیر آئینی بلکہ شرمناک رویہ ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے یقین ظاہر کیا کہ چیف جسٹس عوام دشمنوں کے اعتراضات اور تنقید کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ان کی جانوں کی حفاظت اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کی آئینی ذمہ داری پوری کرتے رہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…