جب میں کرکٹ کھیلتا تھا اس وقت قائم علی شاہ لالی پاپ لیکر گھوم ر ہے ہوتے تھے،عمران خان کا طنز

24  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قائم علی شاہ کو طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تو قائم علی شاہ اس وقت منہ میں لالی پاپ لیکر گھوم رہا ہوتا تھا ان خیالات کا اظہار عمران خان نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیرا علیٰ سندھ قائم علی شاہ کہتے ہیں کہ وہ مجھ سے چھوٹے ہیں اور اس لیے وہ مجھ سے زیادہ فٹ بھی نظر آتے ہیں کیونکہ جن دنوں میں کرکٹ کھیلتا

تھا تو ان دنوں قائم علی شاہ منہ میں لالی پاپ لیکر گھوم رہے ہوتے تھے۔دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تحریک عدل کے لئے نہیں بلکہ شہباز شریف کے خلاف ہو گی۔ (ن) لیگ جب بھی عوام میں نکلے گی ان سے ختم نبوت میں ترمیم، کسانوں کی بدحالی پر سوال ہوں گے۔ اشتہاروں میں ترقی کرنیو الے شہباز شریف کو مرنے نہیں دیں گے۔ ان کی زندگی میں حساب لیں گے۔ حدیبیہ کیس اور جہانگیر ترین کی نا اہلی میں نظر ثانی اپیل دائر کریں گے۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان نےغیر قانونی طور پر پیسہ ملک سے باہر بھجوایا اور اپنے بچوں کے نام پر جائیدادیں بنائیں۔ شریف خاندان کو300ارب کا جواب دینا ہے۔ نواز شریف نے عدالتوں اور پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا عدالت میں جعلی دستاویزات پیش کیں ۔ نواز شریف نے پاکستان کا پیسہ چوری کر کے باہر منتقل کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا مجھ سے موازنہ کر رہے ہیں میں نے اپنے کیس میں 60دستاویزات پیش کیں۔ نواز شریف نے 300ارب کی کرپشن میں صرف قطری خط پیش کیا۔ میں کبھی حکومت میں نہیں رہا کرپشن کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ مجھ پر منی لانڈرنگ کا کوئی الزام نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے اربوں

ڈالر بیرون ملک چھپائے ہوئے ہیں۔ اگر کوئی دوسرا ہوتا تو جھوٹ بولنے پر جیل جاتا۔ سپریم کورٹ نے نیب کو اپیل کرنے کا کہا مگر اپیل بد نیتی سے کی۔ اس کیس میں نئی شہادت آ گئی ہے۔ حدیبیہ پیپر ملز کیس اصل میں منی ٹریل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے نئے چیئر مین آئے ہیں۔ نیب بھی اب ریویو جائے گی۔ ہم بھی چپ کر کے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں نیب نے شریف خاندان کو تحفظ فراہم کیا۔ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے

اجلاس میں وکلاء سے مشاورت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جب بھی انتخابات میں جائیں گے ۔ عوام ان سے سوال کریں گے کہ انہوں نے کس کو خوش کرنے کے لئے ختم نبوت قانون کی شق میں ترمیم کی اس ترمیم کے ذمہ دار کون لوگ ہیں۔ ان سے کاشتکار بھی سوال کریں گے۔ انہیں لوگوں کو بے وقوف بنانے پر جیل جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کہا کہ عدالت کا فیصلہ تسلیم کریں گے۔ جہانگیر ترین کے مقدمہ کا فیصلہ ان سمیت پوری

پارٹی نیت سلیم کیا۔ جہانگیر ترین کے خلاف فیصلے پر نظر ثانی اپیل دائر کریں گے۔ نظر ثانی اپیل میں فیصلہ آنے کے بعد نیا جنرل سیکرٹری رکھ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی ساری ترقی اشتہاروں میں ہوتی ہے۔ ان کے سارے منصوبے بعد میں فلاپ ہو جاتے ہیں۔ شہباز شریف کے مرنے سے پہلے ان کی کرپشن نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف میں کوئی فرق نہیں نواز شریف کی تحریک عدل کے لئے نہیں۔ شباز شریف

کے خلاف ہو گی۔ ان کی تحریک صرف پنجاب میں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں نواز شریف ہوں یا شہباز شریف ہوں ۔ تحریک انصاف اب انہیں شکست دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں دن دیہاڑے لوگوں کو قتل کیا گیا۔ طاہر القادری کے لوگوں کو انصاف چاہیئے۔ یہ انسانی جانوں کا معاملہ ہے۔ اس میں پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتیں بھی طاہر القادری کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا وزیراعظم نا اہل وزیراعظم سے مشورے کر

رہا ہے۔ اس نے ایک مجرم کو بیرون ملک بھیجا ہے۔ جمہوریت میں نئے مینڈیٹ کے لئے عوام کے پاس جاتے ہیں۔ جب حکومت ناکام ہو تو نئے انتخابات ہونے چاہیءں۔ نواز شریف مظلوم بنے ہیں وہ کہتے ہیں عوام فیصلہ کرے گی تو عوام اپنا فیصلہ الیکشن میں ہی کرے گی۔ اس کے علاوہ تو کوئی طریقہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو10سال ہو گئے کون سا ادارہ ٹھیک کیا۔ خیبر پختونخواہ میں 5سال میں اداروں کو بہتر کیا جو نظر آ رہا ہے۔ ہماری اور ان کی پرفارمنس عوام کے سامنے ہے۔ یہ مقابلہ کر لیں مجھے ان کی باتوں پر ہنسی آتی ہے۔ 6بار جو نہیں کر سکے ان چیزوں پر بات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ترقی شریف خاندان اور ان کی اولادوں نے کی ہے۔ اسحاق ڈار، نواز اور شہباز کے بچے اربوں پتی بن گئے۔ احتساب ہوا تو اشہتاروں کے پیسے بھی ان سے دلوائیں گے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…