پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ

datetime 24  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)وزارت داخلہ نے پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری کو گرفتار کر نے اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی۔معتبر ذرائع کے مطابق سرکاری ٹی وی اور ریاست کی علامت ادارے پارلیمنٹ ہاوس پر حملوں کے الزام میں تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے گئے ملزم علامہ طاہر القادری کی گرفتاری کے حوالے سے وزارت داخلہ

میں پولیس اور انتظامیہ کے افسران نے سر جوڑ لئے ہیں۔اور آئندہ چند روز میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کے پاکستان میں بینک اکاؤنٹ اور شناختی کارڈ کو بھی بلاک کر دیا جائے گا۔اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جلد اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری کا نام ای سی ایل ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔ واضح رہے اسلام آباد کی انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے سابق ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو اور سرکاری ٹیم ،پارلیمنٹ حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی قرقی کا حکم دے رکھا تھا جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عدالت کے سامنے پیش ہو گئے لیکن علامہ طاہر القادری کی جانب سے روایتی ہٹ دھرمی کا استعمال کرتے ہوئے عدالت کے روبور پیش ہونے سے گریز کیا جارہا ہے دوسری طرف وفاقی پولیس بھی علامہ طاہر القادری کی پاکستان میں پراپرٹی اور اثاثہ جات کی تصدیق شدہ تفصیلات عدالت میں جمع کروانے میں ناکام نظر آرہی ہیں گزشتہ سماعت پر

بھی پولیس کو بتایا گیا کہ لاہور سے ابھی تک علامہ طاہر القادری کی جائیدادکی تصدیق شدہ تفصیلات موصول نہیں ہوئی۔طاہر القادری کی گرفتاری اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کے فیصلے کے حوالے سے آن لائن کے رابطے پر ترجمان وزارت داخلہ یاسر شکیل کی جانب سے بات کرنے سے گریز کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…