جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان کا طاقت کا بھرپور مظاہرہ،جنگی مشقوں کے دوران ایسا شاندار کارنامہ کہ دشمن کے ہوش اڑا دئیے‎

datetime 24  دسمبر‬‮  2017 |

کراچی(آن لائن )وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاک بحریہ گوادر پورٹ اور سی پیک سمیت ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے، بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتیں قابل تعریف ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نے ان خیالات کا اظہار پاک بحریہ کے بحری جہاز نصر سے آپریشنل مشقوں کا معائنہ کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ترجمان پاک بحریہ

کے مطابق پاک بحریہ کے جنگی یونٹس نے شمالی بحیرہ عرب میں آپریشنل صلاحیتوں اور فلیٹ ریویو کا شاندار مظاہرہ کیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاک بحریہ کے بحری جہاز نصر سے آپریشنل مشقوں کا معائنہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس نصر آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا۔پاک بحریہ کے مطابق ان مشقوں میں افرادی قوت اور سازو سامان کی ایک سے دوسرے جہا ز پر منتقلی، راکٹ ڈیپتھ چارج فائرنگ اور سرچ اینڈ سیزر مشقیں شامل تھیں۔اس موقع پر پاک بحریہ کے ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر بھر پور اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک بحریہ گوادر پورٹ اور پاک۔چین اقتصادی راہداری سمیت ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتیں قابل تعریف ہیں۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ گوادر پورٹ اور پاک۔چین اقتصادی راہداری سمیت ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتیں قابل تعریف ہیں۔

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…