دبئی(این این آئی)متحدہ عرب امارات اس وقت شدید دھند کی لپیٹ میں آگیا ہے، دھند کے باعث حد نگاہ متعدد مقامات پر سو فٹ سے بھی کم رہ گئی، دھند کی وجہ سے متعدد فلائٹس تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں، جبکہ لینڈنگ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات متحدہ عرب امارات نے ایک بیان میں کہاکہ دھند کی لہر مزید دو روز جاری رہنے کا امکان ہے، دوسری جانب متحدہ عرب امارات
حکومت نے اعلان کیا کہ زیادہ دھند ہونے کی وجہ سے ملازمین دفاتر میں صبح دیر سے پہنچ سکتے ہیں۔متحدہ عرب امارات پولیس کے مطابق شدید دھند میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے پر پانچ سو درہم کا جرمانہ کیا جائے گاجبکہ خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو چار بلیک پوائنٹس بھی ملیں گے۔واضح رہے کہ دبئی میں 24 بلیک پوائنٹس حاصل کرنے والے ڈرائیور کا لائنسس ایک سال کیلئے معطل کردیا جاتا ہے۔