کراچی(این این آئی)قومی ایئرلائن کی لاہور سے کراچی آنے والی پرواز کے کارگو کنٹینر کے ہک ڈھیلے رہ گئے جس کے باعث طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کارگو گراؤنڈ ہیڈلنگ عملے کی سنگین غلطی کی وجہ سے لاہور سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 305 کے پچھلے حصے کو جزوی نقصان پہنچاتاہم خوش قسمت طیارہ کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہا۔دورانِ پرواز کارگو کنٹینر ہلتے رہے جس سے جہاں طیارے کو معمولی
نقصان ہوا تو وہیں مسافر بھی خوف کا شکار رہے تاہم طیارہ کے کپتان نے پرواز کو کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کرانے میں کامیاب رہے۔ترجمان پی آئی اے نے دورانِ پرواز سامان ہلنے سے مسافروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ طیارے کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں اور معائنے کے بعد جہاز پرواز کے قابل ہوئی تو اگلی فلائیٹس کے لیے استعمال کی جائے گی اور ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ تادیبی کارروائی کی جائے گی۔