اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لے لیا ہے، پاکستان نے دو ارب پچاس کروڑ کے سکوک بانڈز جاری کر دیے ہیں، وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کو یہ ٹاسک دیا تھا کہ کم از کم تین ارب ڈالر کے سکوک بانڈ جاری کیے جائیں، اب وزارت خزانہ نے امریکہ جا کر دو ارب پچاس کروڑ ڈالرز کے سکوک بانڈ جاری کر دیے ہیں، اور یہ ملکی تاریخ کا سب بڑا قرضہ ہے، وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایک ارب ڈالرز کے سکوک بانڈز 5.6 فیصد شرح سود پرجاری کیے گئے
ہیں جبکہ ڈیڑھ ارب کے جو یورو بانڈز ہیں ان کے لیے شرح سود 6.87 فیصد مقرر کی گئی ہے، پانچ سال کے سکوک بانڈ ایک ارب ڈالر کے لیے جاری کیے گئے ہیں جبکہ ڈیڑھ ارب کے یورو بانڈ دس سال کے لیے جاری کیے گئے ہیں، وزارت خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کو 8 ارب تیس کروڑڈالرزکی پیشکش موصول ہوئی لیکن پاکستان نے ابھی فیصلہ کیا ہے کہ اڑھائی ارب ڈالرز کے سکوک بانڈ جاری کیے جائیں گے کیونکہ پاکستان کی معاشی صورتحال روز بروز خراب ہوتی جا رہی ہے۔