اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفاعی تجزیہ کار امجد شیخ نے کہا کہ 13 لوگوں کے کہنے پر ڈی جی رینجرز پنجاب نے وہ پیسے دیے، ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں جب سینئر صحافی حامد میر نے ان پیسوں کے متعلق دفاعی تجزیہ کار سے سوال کیاتو انہوں نے کہا کہ وہ لوگ گرفتار شدگان نہیں تھے بلکہ وہ
انتہائی غریب لوگ تھے ان کے پاس واپس جانے کے لیے بالکل پیسے نہیں تھے، جس ڈی جی رینجرز پنجاب نے اپنی ذاتی جیب سے ان لوگوں کو ہزار ہزار روپیہ دیا، انہوں نے کسی کو کہہ کر لفافے منگوائے اور ان تیرہ لفافوں میں ہزار، ہزار روپیہ ڈالا گیا اور ان لوگوں میں ڈی جی رینجرز پنجاب نے تقسیم کر دیے۔