اسلام آباد (ویب ڈیسک) 23ستمبر کو وادی راجگال میں افغانستان کے راستے آنے والے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی کے والد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ، آرمی چیف کا گہرے دکھ کا اظہار۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دو ماہ قبل دہشت گردوں کے آپریشن کے دوران شہادت کا رتبہ پانے والے لیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی کے والد شمشیر عالم ستی دل کا دورہ
پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر نہ صرف پاک فوج کے جوان قربانی دے رہے ہیں بلکہ ان کے خاندانوں کی قربانیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔پاک فوج شہید کے خاندان کو اپنا خاندان سمجھتی ہے ۔ اب لفٹینٹ ارسلان کے خاندان میں کوئی بھی مرد نہیں بچا،۔یاد رہے کہ شہید ارسلان تینوں بہنوں کے اکلوتے بھائی اور والدین کے اکلوتے بیٹے تھے۔