اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار اور احسن اقبال کے بیانات سے پارٹی کی ساکھ متاثر ہوئی ہے، تفصیلات کے میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے زیر صدارت ن لیگ کے رہنماؤں کے اجلاس میں میاں نواز شریف نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور احسن اقبال اور چوہدری نثار کو کہا کہ آپ دونوں کے جھگڑے سے پارٹی کی ساکھ متاثر ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ سینئر
رہنماؤں کو غیر ذمہ دارانہ بیانات نہیں دینے چاہئیں، اس دوران چوہدری نثار علی خان اور احسن اقبال کی تلخی کلامی بھی ہوئی وہاں موجود وزیر خارجہ خواجہ آصف کے ٹوکنے پر چوہدری نثار مزید غصے میں آ گئے اور وہ اجلاس چھوڑ کر چلے گئے مگر طارق فضل چوہدری اور ڈاکٹر آصف کرمانی انہیں منا کر دوبارہ واپس لے آئے، اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف نے دونوں رہنماؤں کو پارٹی نظم و ضبط کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت بھی کی۔