اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب ہائوس میں فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کے بعد کی صورتحال پر حکمران جماعت ن لیگ کا اجلاس پارٹی میں رنجشوں اور تلخیوں کی نئی داستان سامنے لا رہا ہے۔ پاکستان کے موقر قومی اخبار روزنامہ خبریں کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے احسن اقبال سے وزارت داخلہ کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ زیر خزانہ اسحاق ڈار کی وزارت
سے سبکدوشی، وزیر قانون زاہد حامد کےا ستعفیٰ، وزیر آئی ٹی انوشہ رحمان پر مختلف اطراف سے کڑی تنقید اور درجنوں ممبران اسمبلی کی طرف سے پارٹی چھوڑنے کی اطلاعات پر میاں نواز شریف شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ختم نبوتؐ معاملہ حکومتی رٹ کو مکمل طور پر کمزور کر چکا ہے اور حکمران جماعت میں شکست و ریخت کا عمل تیز ہو گیا ہے۔